20 مئی 2015 - 15:05
سعودی حملوں کے نتیجے میں یمن میں مختلف بیماریاں

یمن کے عوام کو محاصرے اور سعودی حملوں کے نتیجے میں مختلف بیماریوں منجملہ ڈینگی بخار نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت صحت کے ترجمان تمیم الشامی نے اس ملک کے علاقوں خاص طور پر الحدیدہ کے بارے میں کہا ہے کہ سعودی حملوں کے نتیجے میں وہاں مختلف بیماریاں وجود میں آئی ہیں اور الحدیدہ میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد دو سو ہو گئی ہے۔ یمن کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ یمن کی ایک خاتون ڈینگی بخار کے سبب اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے جبکہ اس مرض میں مبتلا افراد میں تقریبا تیس یا چالیس فیصد بچے ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے اعلان کے مطابق ڈینگی بخار کا کوئی حتمی علاج نہیں ہے البتہ حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت اور ان مچھروں کی پیداوار میں اضافے کی روک تھام کے ذریعے خود کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ تمیم الشامی نے مزید کہا کہ الحدیدہ میں ڈینگی بخار پھیلنے میں، براہ راست سعودی حملے کار فرما ہیں کیوں کہ کوڑے کرکٹ کے انبار اور ٹہرے ہوئے پانی کے سبب، یہ مرض پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یمن کے دیگر علاقوں میں اس بیماری کے پھیلنے سے متعلق صحیح طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا البتہ یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صنعا میں جسم سے خون بہنے کا مشاہدہ کیا گیا ہے جو ممکن ہے ڈینگی بخار کے سبب ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲